ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے استاد ریاستی سطح کے برجستہ تقریری مقابلے میں اول

بھٹکل تعلقہ کے استاد ریاستی سطح کے برجستہ تقریری مقابلے میں اول

Mon, 21 Jan 2019 21:54:36    S.O. News Service

بھٹکل :21؍جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا حکومت تعلیمات عامہ کے زیرا ہتمام بنگلورو میں اساتذہ کے لئے منعقدہ ریاستی سطح کے برجستہ تقریری مقابلے میں تعلقہ کے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کوڈسولو کے استاد پرمیشور نائک مرڈیشور اسٹیٹ لیول پر اول انعام کے حق دار بنے ہیں۔

استاد پرمیشور کی کارکردگی پر تعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر منجی ، پرائمری اسکول اساتذہ سنگھا کے صدر شنکر نائک ، عہدیداران ،ممبران نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: